اہم ترین خبریںایران

کورونا وائرس سےنجات کی راہ میں جاں بحق ہونے والے شہدا میں شامل

شیعت نیوز: آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے کورونا وائرس کا شکار بیماروں کے تحفظ کی راہ میں طبی ٹیموں میں سے جاں بحق ہونے والوں کو شہدا میں شمولیت دینے پر اتفاق کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر صحت ڈاکٹر سعید نمکی نے حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے نام میں ایک خط میں ان سے کورونا وائرس کا شکار بیماروں کے تحفظ کی راہ میں طبی ٹیموں میں سے جاں بحق ہونے والوں کو شہدا میں شمولیت دینے کا مطالبہ کیا اور قائد اسلامی انقلاب نے اس بات سے اتفاق کیا۔

وزیر صحت کے خط میں مزید کہا گیا کہ حالیہ دنوں میں طبی ٹیمیں مدافع حرم کے شہدا جیسے ایرانی عوام کی جان اور صحت کے تحفظ پر قربانیاں دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 8042 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 293 افراد جاں بحق اور 2371 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی عدلیہ مسلمانوں پر تشدد کرنے والے مجرموں کو سزا دے۔ ابراہیم رئیسی

دوسری طرف حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حرم رضوی میں نئے سال کی مناسبت سے جو پروگرام ہر سال منعقد ہوتا تھا اسے طبی دستورات اور کورونا وائرس کی روک تھام کی وجہ سے منسوخ کردیا گيا ہے اورآیت اللہ خامنہ ای اس سلسلے میں مشہد مقدس کا سفر بھی نہیں کریں گے۔

رہبر معظم کے دفتر کے اعلامیہ کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

یرانی عوام کو اطلاع دی جاتی ہے، کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور طبی امور کے ماہرین اور حکام کی طرف سے اجتماعات منعقد کرنے اور اپنے شہر سے باہر سفر کرنے کے سلسلے میں پرہیز کرنے پر مبنی سفارشات اور دستورات کی بنا پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں نئے سال کی مناسبت سے جو پروگرام ہر سال منعقد ہوتا تھا ، وہ اس سال منسوخ کردیا گيا ہے اور آیت اللہ خامنہ ای اس سلسلے میں مشہد مقدس کا سفر نہیں کریں گے۔

عوام کی طرف سے طبی عملہ کے دستورات پر عمل اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا اور توسل کے ذریعہ جلد از جلد اس وباء سے نجات ملنے کی توقع کی جاتی ہے ۔ میں اللہ تعالی کی بارگاہ سے اس بیماری میں مبتلا افراد کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کرتا ہوں۔

دفتر مقام معظم رہبری

متعلقہ مضامین

Back to top button