اسرائیلی فوج کی غزہ کے مشرقی علاقوں میں فائرنگ اور دراندازی

شیعت نیوز: اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مشرقی سرحدی علاقوں میں زرعی زمین کے پلاٹوں پر شدت سے براہ راست فائرنگ کی۔ اور سرحدی زمینوں میں محدود پیمانے پر دراندازی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونی فوج نے 16 ہزار فلسطینی خواتین کو زندانوں میں قید کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مشرق میں بغیر کسی وجہ کے زرعی زمینوں پر فائرنگ کی اور علاقے کے اوپر آسمان کو روشن کرنے والے میزائل پھینکے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں فلسطینیوں کا عدالتی ٹرائل ظلم کی ایک نئی شکل ہے۔ حماس
المغازی پناہ گزین کیمپ (مرکزی غزہ) کے مشرق میں واقع ایک فلسطینی آبزرویشن پوائنٹ بھی فائرنگ کی زد میں آیا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں البریج پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں سرحدی زمینوں میں محدود پیمانے پر دراندازی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فرانس میں مسلح دہشت گرد کی مسجد پر فائرنگ، نمازی زخمی
مقامی ذرائع نےکہا کہ متعدد بلڈوزر اسرائیلی فوجیوں کی مدد کے ساتھ البریج پناہ گزین کیمپ کے مشرقی جانب چند سو میٹر تک داخل ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوجی بلڈوزروں نے علاقے کو چھوڑنے سے پہلے سرحدی باڑ کے ساتھ زرعی زمینوں کو ہموار کرنا شروع کر دیا ۔