دنیا

فرانس میں مسلح دہشت گرد کی مسجد پر فائرنگ، نمازی زخمی

شیعت نیوز: فرانسیسی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کی شب ایک مسلح شخص نے مسجد میں موجود نمازیوں پر فائرنگ کر دی۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق رو ڈے ٹینگر نامی علاقے کی مسجد پر ہونے والے اس حملے میں ایک نمازی زخمی ہو گیا۔ پولیس کو مسجد سے چھے گولیاں ملی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کابل کی حالیہ دہشت گردی میں امریکی بغل بچوں بھارت و اسرائیل کا ہاتھ ہے، آغا حامد موسوی

ذرائع کے مطابق مسلح حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔ حالیہ چند مہینوں کے دوران فرانس کی مساجد پر متعدد بار حملے کئے جا چکے ہیں۔

فرانسیسی مسلمانوں نے بارہا اسلام مخالف اقدامات اور مساجد پر ہونے والے حملوں کو لے کر اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے اپنے دینی مراکز کی سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی ممالک کو شرمندگی اُٹھانی پڑ سکتی ہے۔ بہرام قاسمی

حالیہ چند برسوں میں یورپی ممالک میں داعش نے کئی دہشت گردانہ حملے کئے جن کے بعد ان ممالک میں اسلامو فوبیا اور اسلام مخالف اقدامات میں شدت آ گئی ہے۔اسی سبب سے یورپی بالخصوص فرانسیسی مسلمانوں کو خاصی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا طالبان ڈیل اور افغانستان پر کنٹرول کی جنگ

قابل ذکر ہے کہ مغربی ماہرین نے بارہا یہ اعتراف کیا ہے کہ یورپ میں بد امنی کے واقعات کا بنیادی سبب یورپی ممالک کے ذریعہ عراق و شام میں سرگرم دہشت گردوں کی بھرپورحمایت و مدد ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button