اقتدار کی ہوس، محمد بن سلمان نے اپنے ہی سگے چچا سمیت تین شاہی حکام کو گرفتار کرلیا

شیعت نیوز: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اقتدار اور تخت شاہی کی ہوس میں اپنے ہی سگے چچا سمیت تین اعلیٰ سعودی شاہی حکام کو گرفتار کروالیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بگڑتی حالت اور مسند اقتدار پر قبضے کی خاطر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے ہی سگے بھائی احمد بن عبدالعزیز ،سابق ولی عہد محمد بن نائف اور شاہی کزن شہزادہ نواف بن نائف شامل ہیں۔
وال سٹریٹ جرنل کے مطابق جمعے کے روز شاہی اراکین کو ان کے گھروں سے سعودی گارڈز نے حراست میں لیا۔ انھوں نے چہرے پر ماسک اور سیاہ رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔
حراست میں لیے جانے والوں میں سے دو سلطنت میں انتہائی بااثر شخصیات تھیں جبکہ ان حراستوں کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ سنہ 2017 میں محمد بن سلمان کے احکامات پر سعودی شاہی حکام کے درجنوں اراکین، وزرا اور کاروباری شخصیات کو گرفتار کر کے ’رٹز-کارلٹن ہوٹل‘ تک محدود کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے بیت اللہ (خانہ کعبہ) کے گرد طواف روک دیا
محمد بن سلمان کو سنہ 2016 میں ولی عہد کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد سے درحقیقیت سلطنت کا سربراہ سمجھا جاتا ہے۔
حراست میں لیے جانے والے ارکین میں شاہ سلمان کے چھوٹے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز، سابق ولی عہد محمد بن نائف اور شاہی کزن شہزادہ نواف بن نائف شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سنہ 2017 میں محمد بن سلمان نے اس وقت کے وزیر داخلہ محمد بن نائف کو عہدے سے ہٹا کر نظر بند کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم عمران خان سعودی واماراتی دوستوں کی بھارتی بربریت پر خاموشی پر مایوس
وال سٹریٹ جرنل کے مطابق جمعے کے روز شاہی اراکین کو ان کے گھروں سے سعودی گارڈز نے حراست میں لیا۔ انھوں نے چہرے پر ماسک اور سیاہ رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔
تاہم وہ اب تک متعدد تنازعات کی زد میں بھی آ چکے ہیں جن میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کا ترکی کے شہر استنبول میں موجود سعودی سفارت خانے میں قتل شامل ہے۔