اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

وجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے، ہر مسلمان عورت کا رول ماڈل حضرت فاطمہ زہراؑ ہیں،فردوس اعوان

خاتون کی عزت و وقار اس کی حیا ہے، میڈیا یا کسی بھی فورم پہ عورت کی تضحیک و تذلیل ناقابلِ قبول رویہ ہے

شیعت نیوز: پاکستان میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مبینہ عورت مارچ کی تیاریوں کیساتھ ساتھ گرم گرما بحث بھی جاری ہے۔ وفاقی وزراء فواد چودھری اور زرتاج گل وزیرسمیت متعدد وزراء نےعورت مارچ کو سکیورٹی دینے اور ان کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اس کی مخالفت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدرپاکستان ،وزیر اعظم واعلیٰ حکومتی شخصیات کا آیت اللہ خامنہ ای کے بھارتی مظالم کیخلاف بیان کا خیرمقدم

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے، خاتون کی عزت و وقار اس کی حیا ہے، میڈیا یا کسی بھی فورم پہ عورت کی تضحیک و تذلیل ناقابلِ قبول رویہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ٹی وی چینل پر پیش آنے والا واقعہ قابل افسوس ہے، میڈیا کو ایسے حساس معاملات پر زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: میرا جسم میری مرضی کا گمراہ کن نعرہ کسی بھی لحاظ سے درست نہیں، علامہ قاضی نیاز نقوی

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت خواتین کے ہرقسم کے استحصال کے خلاف ہے اور انکے آئینی، قانونی، سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، عورتوں کے حق وراثت سے لے کر زینب الرٹ بل کی منظوری تک کے اقدامات عورتوں کے حقوق کیلئے حکومت کے پختہ عزم اور سوچ کا واضح اظہار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جبری لاپتہ سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث ہاشمی ایڈوکیٹ بازیاب

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ہر مسلمان عورت کا رول ماڈل حضرت فاطمتہ الزہراکی سیرت طیبہ اور امہات المومنین جیسی جلیل القدر ہستیاں ہیں، پہلی مسلمان خاتون حضرت خدیجہ الکبری تجارت پیشہ تھیں، اسلامی تاریخ کے یہ روشن کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button