اہم ترین خبریںپاکستان

زائرین کو درپیش مشکلات، علامہ راجہ ناصرعباس کی وفاقی وزیر شیریں مزاری سےاہم ملاقات

انہوں نے کہا کہ بارڈر پر موجود زائرین انتہائی مشکل صورت حال سے دوچار ہیں ۔ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت بلوچستان بارڈر پر میڈیکل اور رہائشی سہولیات میں بہتری لائے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے وفاقی وزیر کو ایران میں پھنسے ہوئے پاکستانی زائرین اور طلباء کے حوالے سے اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: میرا جسم میری مرضی کا گمراہ کن نعرہ کسی بھی لحاظ سے درست نہیں، علامہ قاضی نیاز نقوی

علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے عالمی ذرائع ابلاغ پر نشر ہونے والی خبروں نے ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ کو شدید اضطراب میں مبتلا کر رکھا ہے۔ان کی واپسی کے لیے حکومت کی جانب سے فوری اور عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں پھنسے زائرین کی فوری وطن واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکا دیا گیا

انہوں نے کہا کہ بارڈر پر موجود زائرین انتہائی مشکل صورت حال سے دوچار ہیں ۔ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت بلوچستان بارڈر پر میڈیکل اور رہائشی سہولیات میں بہتری لائے ۔ملاقات میں فوکل پرسن برائے بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پنجاب و مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور پولیٹکل ایڈوائزر سید محسن شہریار بھی موجود تھے۔

 

 

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں: مصطفیٰ کمال کاایران میں پھنسے زائرین کو حکومت کی جانب سےسہولیات کی عدم فراہمی پر اظہارتشویش

یہ خبرلازمی پڑھیں: رہنما شیعہ علماءکونسل علامہ عارف واحدی کی صدرمملکت عارف علوی سے ملاقات، زائرین کو درپیش مشکلات پر گفتگو

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button