مشرق وسطی

شام: صوبہ ادلب میں ہونے والی جھڑپ میں ترکی کے 2 فوجی ہلاک

شیعت نیوز: شامی فوج نے صوبہ ادلب میں تکفیری دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے ترک اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے صوبہ ادلب میں ترک فوج کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

آناتولی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت دفاع نے آج بروز جمعہ کہا کہ شام کے صوبے ادلب میں ہونے والی جھڑپ میں ترکی کے 2 فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : شامی فوج نے سراقب شہر میں 150 تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

در ایں اثناء ترکی کی وزارت دفاع نے کہا کہ رواں ہفتے کے دوران شام میں ترکی کے 4 فوجی ہلاک ہوئے یہ فوجی ان 34 ترک فوجیوں کے علاوہ ہیں کہ جو شام اور روسی فوجیوں کے فضائی حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔

ترکی کی وزارت دفاع نے شام کے 21 فوجیوں کے ہلاک ہونے کا بھی دعوی کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شامی ائیر ڈیفنس نے متعدد اسرائیلی میزائل فضا میں ہی تباہ کردیے

خیال رہے کہ شام کی فوج گزشتہ دو ماہ سے ادلب کو دہشت گردوں سے پاک و صاف کرنے کے لئے آپریشن کر رہی ہے اور اسے اس میں کافی کامیابیاں بھی ملی ہیں تاہم ترکی نے جو اس آپریشن کا مخالف ہے دہشت گردی کے خلاف جد وجہد کے بہانے سے شام کے ایک حصے پر قبضہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ دوہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور ان کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے حالات کا رخ صیہونی حکومت کے حق میں موڑنے کے لئے شام میں بحران پیدا کیا جس کے بعد شام کی حکومت نے ایران اور روس کی مدد سے ملک میں داعش کا خاتمہ کیا جبکہ دیگر تکفیری دہشت گردوں کی پسپائی اور شکست کا سلسلہ اس وقت بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button