اہم ترین خبریںمشرق وسطی

دبئی کے حکمران شیخ محمد نے اپنی ہی بیٹیوں کو اغوا کیا، برطانوی ہائی کورٹ

شیعت نیوز: دبئی کے ارب پتی حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم پر ان کی سابقہ اہلیہ شہزادی حیال بنت الحسین کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات اغوا، مرضی کے خلاف واپس لے جانا، تشدد اور دھمکانے جیسے وہ الزامات ہیں جو جمعرات کو برطانیہ کی ایک ہائی کورٹ میں درست قرار پائے اور سلسلہ وار شائع کیے گئے۔

عدالت نے آٹھ ماہ پہلے شروع ہونے والے اس مقدمے کا فیصلہ شہزادی حیا کے حق میں سنایا جو گزشتہ برس اپنے دو بچوں کے ساتھ دبئی سے فرار ہو کر لندن پہنچی تھیں۔ انہوں نے اپنے دوستوں سے کہا تھا کہ ان کی زندگی خطرے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زائد آل نہیان کورونا وائرس میں مبتلا

شیخ محمد نے اس مقدمے کے فیصلے کی اشاعت پر پابندی لگوانے کی کوشش کی تھی لیکن عدالت نے اسے عوامی مفاد میں قرار دیتے ہوئے ان کی درخواست مسترد کر دی۔ دبئی کے حکمران کے بارے میں کہا گیا کہ ’انہوں نے عدالت کے سامنے پورا سچ نہیں بولا۔‘

عدالت نے گواہوں کے بیانات سننے کے بعد قرار دیا کہ شیخ محمد اپنی ایک اور شادی سے دو بیٹیوں کے اغوا اور جبری دبئی واپسی کے ذمہ دار ہیں۔

یہ فیصلہ اور ان میں قبول ہونے والے الزامات شیخ محمد کے لیے بہت شرمندگی کا باعث ہیں۔ شہزادی حیا کو تو دنیا میں زیادہ لوگ نہیں جانتے لیکن شیخ محمد عالمی سطح پر مشہور شخصیت ہیں خاص طور پر گھڑ سواری کی دنیا میں۔ وہ ’گوڈولفن‘ نامی اصطبل کے بانی اور مالک ہیں۔

ان کی برطانیہ کی ملکہ کے ساتھ تصاویر موجود ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں ان کا بڑا نام ہے۔ انھوں نے دبئی کو عالمی سیاحت اور تجارت کا مرکز بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

برطانوی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے تعریف کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button