مشرق وسطی

عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زائد آل نہیان کورونا وائرس میں مبتلا

شیعت نیوز: متحدہ عرب امارات کی اہم شخصیت علی الطویل نے کہا ہے کہ ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زائد آل نہیان بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد آل نہیان کو سخت حفاظت میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

عرب امارات کے سرکاری ذرائع نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہے تاہم سرکاری طور پر اس کی تردید یا تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 10 عرب ممالک میں کورونا وائرس کے 1691افراد کی تشخیص

عرب ممالک کورونا وائرس کے بارے میں سرکاری اطلاعات فراہم کرنے سے گریز کررہے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود کورونا وائرس اپنا کرشمہ دکھا رہا ہے۔

علی الطویل کا کہنا ہے متحدہ عرب امارات میں کورونا میں مبتلا افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جس کا اعلان حکام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہدایات جاری

سعودی عرب اور عرب امارات نے اپنے ممالک میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد بہت کم ظاہر کی ہے لیکن اس کے باوجود مذکورہ ممالک میں کورونا کا شدید خوف پایا جاتا ہے۔

دوسری طرف دبئی میں ایک بھارتی سکول کے طالب علم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دبئی کے علاقے عود میثا اور سیلی کون اوورسیز میں واقع سکول کے ایک طالب علم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، طالب علم کے والد کورونا وائرس سے متاثرہ ملک سے ہو کر آئے ہیں، طالب علم میں کورونا وائرس والد سے منتقل ہوا ہے۔

سومریہ نیوزکے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے باعث تمام اسکولوں کو ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button