مشرق وسطی

شام: خان السبل میں ترکی کا دوسرا ڈرون طیارہ بھی تباہ، 10 ترک فوجی ہلاک و زخمی

شیعت نیوز: شام کی فوج نے ادلب کے علاقے سراقب میں ترکی کے ایک ڈرون طیارے کو تباہ کرنے کے بعد ادلب کے شمال میں واقع علاقے ’’ خان السبل ‘‘ میں بھی ترکی کے دوسرے ڈرون کو مار گرایاہے۔

شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کی آج کی رپورٹ کے مطابق ادلب صوبے کے علاقے ’’ خان السبل ‘‘ میں ترکی کے ایک ہی دن میں دو ڈرون کو گرائے جانے کے بعد ادلب میں ترکی کے 6 ڈرون طیارے تباہ ہوئے ہیں۔

اس سے قبل شامی فوج اور دہشت گردوں کے مابین شدید جھڑپوں کے ساتھ ہی شام کی وزارت دفاع کے ایک ذریعہ نے کہاتھا کہ ادلب کو نو فلائی زون قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شامی فوج سے مقابلے کے لیے ترکی نے امریکہ سے پیٹریاٹ میزائل مانگ لیے

اس اعلان کے بعد ادلب کی فضائی حدود میں ہر قسم کے طیارے، جنگی طیارے اور جاسوس طیاروں کی پرواز ممنوع ہے اور جوکوئی بھی اس کی خلاف ورزی کرے اسے دشمن کا طیارہ سمجھ کر سرنگوں کردیا جائے گا۔

دوسری طرف شام کی فوج اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں ترکی کے مزید دس فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے۔

فارس نیوز کے مطابق ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ منگل کو صوبہ ادلب میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران اس کا ایک فوجی ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔ ترک وزارت دفاع نے دعوی کیا کہ اس کی فوج نے شامی فوج سے وابستہ 80 سے زائد مراکز کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ترک وزارت دفاع گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اپنے کم از کم چالیس فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کر چکی ہے۔ حالیہ ہفتوں میں شامی فوج اور اس کی اتحادی فورسز نے دہشت گردوں کے آخری اہم مرکز سمجھے جانے والے صوبے ادلب میں آپریشن شروع کر رکھا ہے جس پر ترکی کی جانب سے منفی رد عمل سامنے آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button