شامی فوج نے وہابی دہشت گردوں سے مزید کئی علاقے آزاد کرالئے

شیعت نیوز: شامی فوج نے صوبہ ادلب کے شہر سراقب پر پوری طرح کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور وہ شہر میں باقی بچے وہابی دہشت گردوں کا صفایاکر رہی ہے ۔
لمیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ شامی فوج نے صوبہ ادلب میں دہشت گردوں کے خلاف اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے اسٹریٹیجک شہر سراقب کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے خبروں میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج سراقب شہر میں باقی بچے دہشت گردوں کا صفایاکرنے میں مصروف ہے۔
سانا نیوز نے خبر دی ہے کہ شامی فوج نے سراقب نامی شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد شہر کے مضافاتی علاقوں کی طرف پیشقدمی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، شامی فوج نےگزشتہ روز النصرہ فرنٹ اور اجناد القوقاز نامی دہشت گرد تنظیم کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا آغاز اور تکفیریوں سے’’دادیخ‘‘ اور’’کفر بطیخ‘‘ کوبھی آزاد کرالیا۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان نے شام کی زمین پر ترکی کے قبضے اور جارحیت کی حمایت کردی
شامی فوج کا وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے صوبہ درعا میں شامی فوج نے الصنمین شہر کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آزاد سیرین فورس سے منسلک دہشت گردوں نے الشرعیہ مدرسہ اور امن مراکز میں حاضر ہوکر اپنے آپ کو ہتھیاروں سمیت شامی فوج کے حوالے کردیا۔ 26 دہشت گرد تسلیم ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک بعض دہشت گرد تسلیم نہیں ہوئے اور ان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
اسپونٹک نیوز نے خبر دی ہے کہ شامی فوج اور تکفیری دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں کم سے کم 60 دہشت گرد ہلاک اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج کے حملوں کے بعد متعدد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ فوج کا کہنا ہے فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب جاری ہے۔