اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

وزیر اعظم عمران خان نے شام کی زمین پر ترکی کے قبضے اور جارحیت کی حمایت کردی

شام کی مسلح افواج کےہاتھوں ترک فوجیوں کی ہلاکتوں ، ترک ڈرون طیاروں اور فوجی ساز و سامان کی بدترین تباہی کے سبب ترکی میں بھی عوام نےصدر اردوان کے خلاف اپنے سخت غم و غصہ کا اظہار کیا ہے

شیعت نیوز:وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے شام کی جانب سے اپنے علاقے ادلب میں دہشتگردوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن کی مذمت کرتے ہوئےتکفیری داعش و النصرہ کے دہشت گردوں کےسرپرست ترکی کی حمایت کردی ۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ عباس ٹاؤن ، 7برس بیت جانے کےبعدبھی سفاک مجرمان سزاسے محفوظ

پاکستان کی غیر جانبدارانہ خارجہ پالیسی کا ڈھول پیٹنے والے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے شام کی زمین پر ترکی کی جارحیت کی نا صرف مکمل حمایت کی ہے بلکہ ترکی کی دہشت گرداورجارح افواج کی شامی افواج کے ہاتھوں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار بھی کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش، علی پور میں زینب الحورا ہسپتال کا افتتاح

عمران خان نے ترکی کی جانب سے شام کے مظلوم مہاجرین کو جو داعشی بربریت کی بناء پرنقل مکانی کرکے ترکی میں آباد ہوئے تھے انکو انسانی ڈھال کہ طور پر استعمال کرنے کے ملعون اردوان کےشیطانی ایجنڈے کی بھی حمایت کردی ہے جسکے تحت ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان شامی مہاجرین کو زبردستی یونان کی زمینی و سمندری سرحدی حدود میں داخل کروا کے یورپ پہ دباؤ بڑھانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے کہ وہ شام کہ معاملے پرترکی ، امریکہ و اسرائیل کے ایجنڈے کو سپورٹ کرے ۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارت میں مسلم کش فسادات کا نوٹس لیں،علامہ سبطین سبزواری

وہیں یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ اپنی سرزمین کےدفاع میں مصروف شام کی مسلح افواج کےہاتھوں ترک فوجیوں کی ہلاکتوں ، ترک ڈرون طیاروں اور فوجی ساز و سامان کی بدترین تباہی کے سبب ترکی میں بھی عوام نےصدر اردوان کے خلاف اپنے سخت غم و غصہ کا اظہار کیا ہے جسکے سبب ترک حکومت نے گذشتہ تین دن تک ترکی کے تمام سوشل میڈیا ذرائع کو بند کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button