اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش، علی پور میں زینب الحورا ہسپتال کا افتتاح

علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈسپنسریوں کا قیام عوامی فلاح کا ایک منصوبہ ہے، خیرالعمل فائونڈیشن جنوبی پنجاب میں کئی پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے، جس کا مقصد عوام الناس کو سہولیات پہنچانا ہے۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی ادارے شعبہ خیرالعمل فائونڈیشن کے زیراہتمام علی پور کے علاقے بستی عظیم شاہ (لتی) میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ” زینب الحورا ” کے نام سے ہسپتال کا افتتاح کر دیا گیا، افتتاحی تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ سید غلام شبیر بخاری، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی رہنماء زعیم زیدی، ضلعی سیکرٹری جنرل علی پور رضوان حیدر کاظمی اور شاکر حسین کاظمی نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: امام علی نقی الہادی ؑنے سختیاں برداشت کیں لیکن اپنے پاکیزہ ہدف سے پیچھے نہ ہٹے،علامہ ساجدنقوی

افتتاح کے موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے اس پراجیکٹ کو سراہا اور اسے غریب عوام کے لیے ایک نعمت قرار دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام شبیر بخاری کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک فلاحی سسٹم رکھتی ہے، ایم ڈبلیو ایم نے ملک بھر میں اس حوالے فلاحی پراجیکٹس مکمل کیے ہیں، علی پور جیسے پسماندہ علاقے میں نئے زینب الحورا ہسپتال کا قیام خوش آئند ہے، اس ہسپتال سے ماہانہ ہزاروں افراد مستفید ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سفارتی عملہ ایران میں پھنسےزائرین کی واپسی کیلئےذمہ دارانہ کرداراداکرے،علامہ راجہ ناصرعباس

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ایک طرف مجلس وحدت مسلمین عوام میں سیاسی شعور بیدار کر رہی ہے تو دوسری جانب مختلف انداز میں عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے، جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈسپنسریوں کا قیام عوامی فلاح کا ایک منصوبہ ہے، خیرالعمل فائونڈیشن جنوبی پنجاب میں کئی پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے، جس کا مقصد عوام الناس کو سہولیات پہنچانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button