ایران

شام میں ایرانی مفادات کے خلاف ہر کسی اقدام کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ عباس موسوی

شیعت نیوز: ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے ایران کے خلاف ناجائز صیہونی حکام کی حالیہ دھمکیوں کے رد عمل میں کہا ہے کہ ہم علاقے اور شام میں ایرانی مفادات کے خلاف ہر کسی اقدام کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے غاصب صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ ماھیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 70 سالوں کے دوران اس غاصب حکومت کی بنیاد فلسطینی سرزمین اور ہمسایہ ممالک پر قبضے، قتل و غارتگری، لوٹ ماراور جارحیت پر رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران سے معاونت، چین، ترکی، روس اور عراق کی کمپنیوں پر پابندیاں

انہوں نے مزید کہا کہ شام میں ایران کی موجودگی شام کی دعوت اور شامی حکومت کی ہم آہنگی سے ہے اور وہاں ہمارا مقصد امریکہ اور ناجائز صیہونی حکومت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کا خاتمہ ہے۔

سید عباس موسوی نے مزید کہا کہ ایران اپنی قومی سلامتی اورعلاقائی مفادات کے تحفظ کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا اور ساتھ ہی اپنی سرزمین کے خلاف ہرقسم کے احمقانہ اقدام اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : تفتان بارڈر ، ایران سے واپس آنے والے 252زائرین کورونا وائرس سے پاک قرار

ایرانی ترجمان نے مزید کہا کہ ایران، عالمی برادری میں ناجائز صیہونی ریاست کی دھمکیوں کا قانونی تعاقب کرے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نفتالی بنٹ نے حالیہ دنوں میں دعوی کیا تھا کہ ان کا مقصد آئندہ 12 مہینوں تک شام میں ایران کی موجودگی کا خاتمہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button