اہم ترین خبریںعراق

عراق میں استقامتی محاذ امریکی انخلا کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے۔

شیعت نیوز: عراق کی حزب‎ الله نے کل رات اپنے ایک بیان میں عراقی حزب ‎الله کے سیکریٹری جنرل پر امریکی پابندی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کے اقدامات عراق میں استقامتی محاذ کو امریکی فوجیوں کے انخلا کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران سے معاونت، چین، ترکی، روس اور عراق کی کمپنیوں پر پابندیاں

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی حزب‎الله نے تاکید کی یہ بات عراق کی حزب‎الله کیلئے فخر کا باعث ہے کہ امریکہ عراق اور علاقے میں حزب اللہ کو امریکی وجود اور منصوبوں کے لئے خطرہ سمجھتا ہے۔

حزب ‎الله عراق نے اسلامی استقامتی محاذ کے خلاف امریکہ کے بے بنیاد دعوؤں اور پروپگنڈوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ داعش کو شکست دینے کی وجہ سے مزاحمتی فورسز سے وحشت میں مبتلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ عراق کا حشدالشعبی کے نئے ڈپٹی کمانڈر کی بھرپور حمایت کا اعلان

حزب ‎الله عراق نے یہ بات زور دے کر کہی کہ استقامتی محاذ عراق کے وسیع تر علاقے میں امریکی فوج کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر طرح آمادہ ہے۔

حزب اللہ عراق کے میزائل یونٹ نے بھی اپنے علیحدہ بیان میں یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ ہمارے میزائل دشمنوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے اور انہیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز امریکہ کی وزارت خزانہ نے عراق کی حزب‎الله کے سیکریٹری جنرل احمد الحمداوی پر پابندی عائد کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button