وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے تحت سالانہ امتحانات 2 مارچ سے ملک بھر میں شروع ہوں گے، علامہ شاہد نقوی
شیعت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے مدارس دینیہ میں سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ہے،ناظم امتحانات مولانا سید شاہد حسین نقوی کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام طلبا و طالبات کے سالانہ امتحانات 2 مارچ سے ملک بھر میں شروع ہوں گے۔ روزانہ دو پرچے لیئےجائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہر پرچہ کا دورانیہ تین گھنٹے کا ہوگا، پہلا پرچہ 9 بجے صبح اور دوسرا 2 بجے دوپہر شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: الحمد اللہ رپورٹس اطمینان بخش، زائر امام رضا ؑ یحییٰ جعفری اور انکے اہل خانہ کورونا وائرس سے محفوظ قرار
انہوں نے کہا کہ الشھادة الثانویہ العامہ فی علوم العربیہ والاسلامیہ (میٹرک)، الشھادة الثانویہ الخاصہ (ایف اے)، الشھادة العالیہ (بی اے) اور الشھادة العالمیہ (ایم اے عربی، اسلامیات) کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق قرآن، حدیث، تفسیر، اخلاق، منطق، فلسفہ، سیرت، لغت، تاریخ، فقہ، صرف، نحو، اصول الفقہ، عقائد، ادب اور زبانی امتحان طے شدہ اوقات کے مطابق منعقد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے حوالے سےپھیلائے گئےخوف وہراس کو کسی اعتبارسےدرست قرار نہیں دیاجاسکتا،علامہ احمد اقبال
مولاناسید شاہد حسین نقوی نے مزید کہاکہ تمام امیدواروں کو رول نمبر سلپ جاری کر دی گئی ہیں۔ وفاق المدارس الشیعہ کی ویب سائیٹ www.wmshia.com پر بھی ڈیٹ شیٹ موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امتحانات 5 مارچ تک جاری رہیں گے
مماثل خبریں
یہ خبربھی لازمی پڑھیں: امت مسلمہ کوآل سعودکی امریکی غلامی اور بھارت واسرائیل نوازی کھٹکتی ہے، وفاق المدارس الشیعہ
یہ خبربھی لازمی پڑھیں: وفاق المدارس الشیعہ کے تحت کامیاب طلباءوطالبات میں وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے انعامات کی تقسیم
یہ خبربھی لازمی پڑھیں: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کے حوثی مجاہدین کو باغی قراردینے کی مذمت
یہ خبربھی لازمی پڑھیں: پاکستان میں دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے پاک فوج کی قربانیاں قابل قدر ہیں، وفاق المدارس الشیعہ







