اہم ترین خبریںپاکستان

الحمد اللہ رپورٹس اطمینان بخش، زائر امام رضا ؑ یحییٰ جعفری اور انکے اہل خانہ کورونا وائرس سے محفوظ قرار

آغا خان اسپتال میں یحییٰ کےمعالج ڈاکٹرز کے پینل کے مطابق انہیں 48گھنٹے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

شیعت نیوز: گذشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال میں عالمی وباکورونا وائرس کا مبینہ طور پرشکار قرار دیئے گئے زائر امام رضاؑ یحییٰ جعفری اور ان کے اہل خانہ کی تمام رپورٹس منفی آنے پر کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ غلط قرار، میڈیا اور حکومتی پروپگینڈہ جھوٹ ثابت ہوا۔ الحمد اللہ یحییٰ جعفری سمیت ان کے تمام اہل خانہ مکمل صحت مند قرار دے دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پرنٹ ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر عالمی خطرناک وباکورونا وائرس کے پاکستان میں پہلے مبینہ شکار قراردیکر شہرت پانے والے یحییٰ جعفری کی میڈیکل رپورٹس کو ڈاکٹرز نے کلیئر قرار دیا ہے ، ان کے اہل خانہ کی میڈیکل رپورٹس بھی منفی آئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، تہران سے کراچی پہنچنے والی پرواز کے تمام مسافر و زائرین کلیئر قرار

ٰیحییٰ جعفری کی والدہ محترمہ نشاط عابدی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہاہے کہ الحمد اللہ تمام مومنین ومومنات کی دعاؤں کی بدولت ہمارے تمام اہل خانہ کی میڈیکل چیک اپ رپورٹس منفی آئی ہیں جس کے مطابق ہمارے تمام اہل خانہ کورونا وائرس سے محفوظ ہیں ، ڈاکٹرز نے ہمارے تمام اہل خانہ کو اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ ڈاکٹرز کے مطابق یحییٰ جعفری کی رپورٹس بھی اطمینان بخش ہیں، ان پر حملہ آور وائرس انتہائی کمزور تھا جو الحمد اللہ یحییٰ کو بری طرح متاثر نہیں کرپایا، آغا خان اسپتال میں یحییٰ کےمعالج ڈاکٹرز کے پینل کے مطابق انہیں 48گھنٹے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے حوالے سےپھیلائے گئےخوف وہراس کو کسی اعتبارسےدرست قرار نہیں دیاجاسکتا،علامہ احمد اقبال

واضح رہے کہ چند روز قبل زیارات مقامات مقدسہ ایران سے پاکستان واپس آنے والے یحییٰ جعفری جو کہ اپنے معمولی چیک اپ کیلئے اسپتال گئے انہیں اسپتال انتظامیہ نے کورونا وائرس کا مبینہ مریض قرار دیکر حکومتی ذرائع کو اطلاع دی جس کے بعد الیکٹرونک ، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر برادر پڑوسی ملک ایران، زیارات مقدسہ اور زائرین کے حوالے سے میڈیا وار کاآغا ز کردیا گیا تھا۔

یحییٰ جعفری کے کیس کو لیکر ایسا تاثر دینے کی کوشش کی گئی جیسے دنیا بھرمیں کورونا وائرس چائنا نہیں بلکہ ایران سے پھیلا ہےاور یحییٰ ایران سے واپس آنے والا وہ پہلا مریض ہے جو کورونا کو اپنے ساتھ پاکستان لایا ہے جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرانوالہ اور لاڑکانہ میں اس سے قبل چائنا سے واپس آنے والے دو پاکستانیوں میں اس مبینہ کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوچکا تھا اور انہی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاڑکانہ کے اسپتال میں زیر علاج کورونا کا مبینہ مریض اسپتال سے فرارہونے میںکامیاب بھی ہوگیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button