اہم ترین خبریںدنیا

بھارت: دہلی میں فسادات ، 20 افرادشہید 250 زخمی، دفعہ 144 نافذ

شیعت نیوز: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں امریکی صدر ٹرمپ کے منحوس دورے کے دوران پولیس اور ہندو دہشت گردوں نے حملہ کرکے 20 مسلمانوں کو شہید کردیا ہے ۔ دہلی میں فسادات کے بعد دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اور فوج کو طلب کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے شمال مشرقی دہلی کے کچھ علاقوں کی صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے لوگوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دہلی کی سڑکوں پر پولیس کی سرپرستی میں انتہا پسند ہندوؤں کا راج ہے۔ مسلح جتھوں نے مسلمانوں کی دکانیں اور گھر نذر آتش کردیے جبکہ متعدد مساجد کو شہید کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی مسلمانوں کےحالیہ قتل عام میں مودی حکومت کا پورا ہاتھ ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

شہر میں شدید کشیدگی برقرار ہے اور جنگ زدہ علاقے کا منظر پیش کررہا ہے جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے اور 4 مسلم اکثریتی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں دکانیں اور دفاتر بند ہیں، امتحانات ملتوی ہوگئے ہیں جبکہ خوف و ہراس کا عالم ہے۔ صورتحال اس قدر خراب ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے والی ایمبولینس پر حملے ہورہے ہیں۔

نئی دہلی میں فسادات کے بعد وزیر داخلہ امیت شاہ کی زیرِ صدارت صورتحال پر غور کے لیے اجلاس ہوا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نئی دہلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ہر کوئی چاہتا ہے تشدد کو روکا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ تمام فریقین نئی دہلی میں امن کی واپسی یقینی بنائیں گے۔اروند کیجروال کا کہنا تھا کہ اس وقت پولیس ایکشن لے رہی ہے، ضرورت ہوئی تو فوج طلب کریں گے۔

واضح رہے کہ ان فسادات کا آغاز اتوار کو ہوا جب دہلی میں مسلم مخالف متنازع شہریت قانون کے خلاف پرامن دھرنے پر بیٹھے مظاہرین پر مسلح ہندو جتھوں نے حملہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button