مشرق وسطی

شام کے صوبہ ادلب کے اطراف میں روسی جنگی طیاروں کی شدید بمباری

شیعت نیوز: روسی جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ ادلب کے جنوب میں ترک فوجیوں اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے قریب شدید بمباری کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق روسی جنگی طیاروں نے ادلب کے جنوب میں واقع المسطومہ چھاؤنی میں مستقر ترک فوجیوں کے ٹھکانے کے قریب شدید بمباری کی ہے، اسکائی نیوز کے مطابق روسی فوجیوں نے بمباری کے علاوہ اس علاقہ پر راکٹ بھی داغے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں اسرائیلی میزائل حملوں میں اسلامی جہاد کے دو کمانڈر شہید

دوسری طرف تر کی کے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ شام میں ترکی اور شامی فوجیوں کے مابین ہونے والی جھڑپ میں ترکی کے مزید 5 فوجی ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ادلب کے جنوب میں واقع علاقے کنصفرہ میں شامی فوج نے ترکی کے ایک چیکنگ پوائنٹ پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں ترکی کے 5 فوجی ہلاک ہوئے۔

اس حملے میں ترکی کے فوجی سازو سامان کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ تاہم ترکی نے ابھی تک اس حملے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔

ترک ذرائع نے چند روز قبل شامی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں ترکی کے 8 فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں دہشت گردوں کے کئی ڈرونز تباہ، دو ترک فوجی ہلاک

ادلب کے جنوب میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

شام کی فوج گزشتہ دو ماہ سے ادلب کو دہشت گردوں سے پاک و صاف کرنے کیلئے آپریشن کر رہی ہے اور اسے اس میں کافی کامیابیاں بھی ملی ہیں تاہم ترکی نے جو اس آپریشن کا مخالف ہے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے بہانے سے شام کے ایک حصے پر قبضہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button