اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام میں اسرائیلی میزائل حملوں میں اسلامی جہاد کے دو کمانڈر شہید

شیعت نیوز: اسلامی جہاد نے اسرائیلی فوج کی طرف سے گذشتہ شب شام کے دارالحکومت دمشق میں کئے گئے میزائل حملوں کے دوران جماعت کے دو کمانڈر وں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جہاد کی طرف سے سوموار کی صبح جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب قابض اسرائیلی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق میں جماعت کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے مراکز پر میزائل حملے کئے جس کے نتیجے میں دو کمانڈر 24 سالہ سلیم احمد سلیم اور 23 سالہ زیاد احمد منصور شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : شام: صوبہ ادلب میں شام اور ترکی کی فوجوں کے درمیان جھڑپیں

اسلامی جہاد نے اسرائیلی فوج کے میزائل حملوں کو وحشیانہ اور بزدلانہ حملہ قرار دیا اور کہا کہ جماعت اپنے شہداء کے خون کو رائے گاں نہیں جانے دے گی بلکہ القدس بریگیڈ کے جانثار صیہونی دشمن کو اس کی سفاکیت کا سبق سکھائیں گے۔

اسرائیلی افواج نے اتوار کی رات غزہ اور شامی دارالحکومت دمشق میں شدید بمباری کی جب کہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ بمباری غزہ کی پٹی سے ہونے والے راکٹ حملوں کے بعد کی گئی جس کے بعد فضائی کارروائی میں پہلے جنوبی دمشق کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسلامی جہاد کےمراکز پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے

قبل ازیں اتوار کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں اسلامی جہاد کےایک کمانڈر کو شہید کرنے کے بعد اس کی لاش کی بے حرمتی کی تھی جس پر اسلامی جہاد نے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button