اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ریاست کے طور پر لڑ رہا ہے، آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مراکش کا 4 روزہ دورہ کیا

شیعت نیوز: سپہ سالار پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے قربانیاں دے رہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ریاست کے طور پر لڑ رہا ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مراکش کا 4 روزہ دورہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: جن دہشتگردوں کو جیل میں ہوناچاہئے تھا وہ لال مسجدپرقبضہ کیئےبیٹھےہیں، معصوم شاہ

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مراکش کے وزیر دفاع عبدالطیف لودی اور رائل آرمڈ فورسز کے آئی جی جنرل عبدالفاتح لورک سے ملاقات کی، جس میں مشترکہ تربیت اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: غریب کا جینا مشکل ہو گیا ہے، حکومت ساری توجہ مہنگائی کم کرنے پر مرکوز کرے،علامہ اقتدارنقوی

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مراکش کے رائل کالج آف ہائیر ملٹری ایجوکیشن کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی صورتحال اور چیلنجز کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر مشکل میں مراکش کے ساتھ کھڑا رہا اور کھڑا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سازشوں کے توڑکیلئےبہترین آپشن اسلامی بلاک کی تشکیل ہے،پیر اعجاز احمد ہاشمی

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے قربانیاں دے رہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ریاست کے طور پر لڑ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button