مقبوضہ فلسطین

غزہ میں اسلامی جہاد کےمراکز پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے

شیعت نیوز: اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی جہاد کےمراکز پر بمباری کی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے کہا کہ گذشتہ شب غزہ میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے اسلحہ سازی کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا تاہم اسلامی جہاد نے ان حملوں کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حساس ادارے کی کاروائی ، کالعدم سپاہ صحابہ مفتی ابرار گروپ کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

اسلامی جہاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب غزہ میں اسلامی جہاد کےمراکز پر بمباری سے متعلق اسرائیلی فوجی ترجمان کے بیان اور ذرائع ابلاغ میں آنے والی تمام باتیں بے بنیاد ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام صیہونی دشمن کے منفی اور مکروہ پروپیگنڈے کا یقین نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے غیور عوام امریکی سازشوں کو کبھی کامیاب نھیں ہونے دیں گے، ثروت اعجاز قادری

ادھر اتوار کی شام اسرائیلی فوج نے غزہ میں متعدد مقامات پر فضائی حملے کیے۔ یہ حملے فلسطینیوں کی طرف سے یہودی کالونیوں پر راکٹ حملوں کے بعد کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : اردنی عوام کا صدی کی ڈیل کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ

قبل ازیں اتوار کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں اسلامی جہاد کےایک کمانڈر کو شہید کرنے کے بعد اس کی لاش کی بے حرمتی کی تھی جس پر اسلامی جہاد نے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں ، ہیلی کاپٹروں، ڈرون اور توپ خانوں نے گزشتہ ہفتوں کے دوران کئی بار غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر حملے کئے ۔

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے دسمبر 2017 سے غزہ پر نئے حملوں کا آغاز کیا جس میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button