اہم ترین خبریںپاکستان

ٹانک، سکیورٹی اداروں کے آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دوتکفیری دہشتگردواصل جہنم

ٹانک کے نواحی گاؤں رغزائے میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ملک دشمن کالعدم وہابی تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

شیعت نیوز: خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان کے دو خطرناک تکفیری دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ٹانک کے نواحی گاؤں رغزائے میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ملک دشمن کالعدم وہابی تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرزمین مقدس حجاز میں اسلامی اقتدار کی پامالی کا سلسلہ جاری،خواتین اورمردوں کے تاش کے مقابلے

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹانک کے نواحی گاؤں رغزائے میں مصدقہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا اور کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت انس عرف منیر اور بخت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور دونوں سیکیورٹی اداروں پر کئی حملوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایس یو سی لاہور کی تنظیم سازی ،ملک شوکت علی اعوان صدر اور جعفر علی شاہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے

پولیس ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی اطلاع پر گاؤں راغزئی اور گومل ضلع ٹانک میں سیکورٹی فورسز نے حساس اداروں کے ساتھ ملکر آپریشن کیا، جس میں دہشت گرد کمانڈر انس عرف منیر سکنہ جنوبی وزیرستان اور دوسرا ساتھی بخت اللہ سکنہ جنوبی وزیرستان جو کہ سکیورٹی اداروں پر کئی حملوں میں ملوث رہ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں زہریلی گیس سے اموات کی شفاف تحقیقات کے بعد حقائق منظرعام پر لائے جائیں، علامہ ساجد نقوی

کمانڈر انس عرف منیر جس کا شمار اعلیٰ کمانڈروں میں شمار کیا جاتا ہے اور خودکش حملہ آور گروہ کا کمانڈر بھی رہ چکا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ان دہشت گردوں کا تعلق ٹی ٹی پی سجنا گروپ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button