اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

اسلامی جمہوریہ ایران مسلمانوں کے حقوق کے دفاع میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے، نویدقمر

ایران کے سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانیں پاکستان اور ایران کے درمیان وسیع تر عوامی رابطوں کے فروغ کا راستہ ہموار کرسکتی ہیں

شیعت نیوز: رکن قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کی سربراہی میں پاک ایران پارلیمانی دوستی گروپ کے وفد نےایران کے سفیر سید محمد علی حسینی سے قومی اسمبلی میں ملاقات کی ۔

یہ بھی پڑھیں:یہود وسعود کی یاری سب پر بھاری، اسرائیلی وزیر اعظم کا سرزمین مقدس مکہ کیلئے اہم اعلان

اسلام آباد میں متعین برادر پڑوسی ملک ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی اور پاک ایران پارلیمانی دوستی گروپ کے ارکان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی تعاون میں حائل رکاوٹوں اور مشکلات کے حل میں پارلیمانوں کے کردار پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں زہریلی گیس سے اموات کی شفاف تحقیقات کے بعد حقائق منظرعام پر لائے جائیں، علامہ ساجد نقوی

ایران کے سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانیں پاکستان اور ایران کے درمیان وسیع تر عوامی رابطوں کے فروغ کا راستہ ہموار کرسکتی ہیں۔ سید محمد علی حسینی نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان ایک دوسرے کے قریبی ہمسایہ ملک ہیں اور انہیں بیرونی طاقتوں کو اپنے باہمی روابط میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:ایس یو سی لاہور کی تنظیم سازی ،ملک شوکت علی اعوان صدر اور جعفر علی شاہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے

پاک ایران پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ سید نوید قمر نے اس موقع پر اسلام آباد اور تہران کے درمیان تعلقات کے فروغ کو ضروری قررا دیا۔ انہوں نے کشمیر کے بارے میں اعلیٰ ایرانی قیادت اور اراکین پارلیمنٹ کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مسلمانوں کے حقوق کے دفاع میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں:پاکستان ،ایران سعودیہ کشیدگی کے خاتمے کیلئےکسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرےگا ، نوید قمر

یہ خبرلازمی پڑھیں:اسلام آباد : ایرانی سفیر مہدی ہنردوست کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات

 

متعلقہ مضامین

Back to top button