پاکستان

سی ٹی ڈی پنجاب کا صوبے کو تکفیری دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کا اعلان

کالعدم سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی، تحریک طالبان اور داعش کے دہشتگردوں کو وارننگ جاری

شیعت نیوز :سی ٹی ڈی پنجاب نے کالعدم سپاہ صحابہ، کالعدم لشکر جھنگوی، تحریک طالبان پاکستان، داعش  کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے انتہائی مطلوب تکفیری دہشتگردوں کی فہرست جاری کر دی۔حساس اداروں کا تکفیری دہشتگردوں کو فنا کرنے کا عزم۔

یہ بھی پڑھیں :آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کو نابود کرنے کا اعلان

اطلاعات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور داعش سمیت دیگر دہشتگرد جماعتوں کے خلاف سی ٹی ڈی پنجاب نے بڑے پیمانے پر آپریشن کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، بہاولپور، ملتان، فیصل آباد، جھنگ سمیت پورے صوبے میں تکفیری دہشت گردوں کو وارننگ جاری کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی ، گوجرانوالہ خوفناک تباہی سے بچ گیا، پانچ تکفیری دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر کے مطابق پورے صوبے سے متعدد تکفیری دہشتگردوں کی فہرست بنائ گئی ہے۔فہرست میں کالعدم سپاہ صحابہ،کالعدم لشکر جھنگوی اور داعش سے تعلق رکھنے والے اہم اور خطرناک تکفیری دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :صوفیاء کی سرزمین ملتان پر داعش کا حملہ، سی ٹی ڈی کی بروقت کاروائی

رائے طاہر کے مطابق بیشتر تکفیری دہشتگردوں کے سر کی قیمت 10 لا کھ سے ایک کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے، جبکہ صرف ایک تکفیری دہشتگرد کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے،اور 5 تکفیری دہشتگردوں کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے فی کس بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سپاہ صحابہ رمضان مینگل گروپ کے دہشتگرد کا اورنگزیب فاروقی کے حامیوں پر خودکش حملہ

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے سربراہ رائے طاہر نے مزید کہا کہ بہت جلد رحمانہ آپریشن شروع کرتے ہوئے پورے صوبے کو تکفیری دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button