پاکستان

ڈیرہ اسمٰعیل خان پولیس کالعدم سپاہ صحابہ کے نشانے پر، بم حملے میں ایک پولیس اہلکار شھید

تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں پولیس کا ایک جوان شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے

شیعت نیوز :ڈیرہ اسمٰعیل خان پولیس کی گاڑی کو کلاچی کے علاقے میں آئی ای ڈی ھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں پولیس کا ایک جوان شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :تکفیری دہشت گردی کا خاتمہ کر رہے ہیں،ڈیرہ کے عوام کو تنہا نھیں چھوڑیں گے، ثناء اللہ عباسی

اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان پولیس ایک بار پھر کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعتوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے نشانے پر آگئی۔اطلاعات کے مطابق تکفیری دہشتگردوں نے آج صبح کلاچی کے علاقے میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس موبائل کو دھماکے کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید، جبکہ 2 اہلکار شدید خمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :کالعدم سپاہ صحابہ کی ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام

ڈسٹرکٹ پولیس (آفیسر ڈی پی او) ڈیرہ اسماعیل خان واحد محمود کے مطابق واقعے کے پولیس وین پر حملے خلاف علاقے میں کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کالعدم لشکر جھنگوی کےنشانے پر، دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ

یاد رہے کہ ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ اور کالعدم لشکر جھنگوی کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کو بم دھماکوں،خودکش حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ روز آئی جی خیبرپختوانخواہ پولیس ثناء اللہ عباس نے اپنے دورہ ڈیرہ اسمٰعیل خان کے موقع پر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سپاہ صحابہ، لشکر جھنوی سمیت دیگر تکفیری جماعتوں کے خلاف آپریشن میں کئی تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار جبکہ بیشتر دہشتگردوں کو واصل جہنم کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button