عراق

عراق کےمختلف صوبوں میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف نئی کارروائیاں

شیعت نیوز: عراقی فوج نے کرکوک اور الانبار صوبوں میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف نئی کارروائیاں کی ہیں۔دوسری جانب حشد الشعبی کے اڈے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے ان کارروائیوں میں کرکوک اور الانبار صوبوں کے بعض علاقوں میں داعش کے باقی بچے اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور عراق کا امریکہ کے خلاف عالمی عدالتوں میں کیس لڑنے کا فیصلہ

عراقی فورسز ان کارروائیوں میں اب تک داعش کے کئی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔

عراقی فوج نے جمعرات کو صوبہ نینوا کے شہر موصل میں ایک دہشت گرد گروہ کا قلع قمع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی حکومت اور عوامی مزاحمتی فورسز کیطرف سے امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملے کی مذمت

عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی ناکامی کے باوجود اس ملک میں اس کے باقیات اب بھی موجود ہیں ۔

عراق کی فوج اور رضاکار عوامی فورس ، اس ملک کے مختلف صوبوں میں داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود کی ریاستی دہشت گردی، دس سالہ شیعہ بچے کو 8 سال قید کی سزا سنادی

دوسری طرف عراق کے سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بغداد کے مرکز میں واقع عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے اڈے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

عراق کی مشترکہ آپریشنل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بغداد کے مرکز میں حشد الشعبی کے ایک اڈے پر چار کاتیوشا راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں حشد الشعبی کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button