اہم ترین خبریںلبنان

ہمیں نئے چيلنجوں کا سامنا ہے جن سے فرار ممکن نہیں۔ سید حسن نصر اللہ

ہمیں نئے چيلنجوں کا سامنا ہے جن سے فرار اور گریز ممکن نہیں۔

شیعت نیوز: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے شہید قاسم سلیمانی ، ابو مہدی مہندس اور ان کے شہید رفقاء کے چہلم کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نئے چيلنجوں کا سامنا ہے جن سے فرار اور گریز ممکن نہیں۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے امریکہ کو علاقے کی تمام جنگوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہئیے کہ وہ تمام محاذوں میں امریکہ کا مقابلہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ راجہ ناصرعباس کی شیعہ سنی علماءومشائخ کے ہمراہ شہید قاسم سلیمانی کے مرقد پر حاضری

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران قاسم سلیمانی اورابو مہدی المہندس کو شہید اور صدی کی ڈیل کی رونمائی کر کے دو بڑی جارحیت اور سنگین جرم کا ارتکاب کیا۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ایران نے عملی طور پر ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا کے مستضعفین کے ساتھ ہے اور عالمی سامراجی طاقتوں کے خلاف فوجی ، اقتصادی ، سماجی ، ثقافتی اور ذرائع ابلاغ کے محاذوں پر نبرد آزما ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مزاحمتی محاذ ’’صدی کی ڈیل‘‘ کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گا۔

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے انقلاب اسلامی کے نتائج کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ ایران تمام تر پابندیوں کے باوجود ایرانی عوام کی استقامت سے فوجی، اقتصادی ، سماجی ، ثقافتی اور ذرائع ابلاغ کے محاذوں پر پیشرفت کر رہا ہے اور دشمنوں کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران اس دور کی شیطانی اور یزیدی طاقتوں کے ساتھ نبرد آزما ہے اور شیطانی اور یزیدی طاقتوں میں امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب سرفہرست ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے شہیدوں کو شہادت کے ذریعہ دنیا اور آخرت میں سرافراز اور سربلند کرنے کا وعدہ کررکھا ہے اور وہ اپنے وعدے میں سچا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے شہید قاسم سلیمانی کے ممتاز اوصاف بیان کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی ایک ایسے کمانڈر تھے جو عارف ، مجاہد اور قوم و ملک کےعاشق تھے اورشہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی مظلومانہ شہادت نے خطے میں جاری مزاحمت میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ سینچری ڈیل کے ذریعے مقبوضہ فلسطین میں جنگ کے درپے ہے اور فلسطینی عوام اور تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ امریکی منصوبے کے خلاف ڈٹ جائیں۔ امریکہ شیطان بزرگ ہے اور وہ عالمی استکبار اور دہشت گردوں کا حامی ہے اس لئے امریکی اشیاء اور مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جانا چاہئیے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ صرف امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو صدی کی ڈیل کے حامی ہیں۔ فلسطینیوں نے اجماعی طور پر صدی کی ڈیل کو مسترد کردیا ہے سعودی عرب اور امارات کے علاوہ باقی عرب اور اسلامی ممالک نے بھی صدی ڈیل کو رد کردیا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ لبنانی اور فلسطینی عوام امریکی صدر کے صدی معاملے کے خطرات اور نقصانات سے آگاہ ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے بحرینی عوام کی تحریک اور قیام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی عوام کی جدوجہد جاری ہے اور وہ اپنے حقوق کی بازیابی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button