مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوج کی غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری

شیعت نیوز:اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر فضائی اور زمینی حملے کیے ہیں۔

آج سوموار کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے مغربی خان یونس میں نیو بندرگاہ پر خان یونس کے قریب کم سے کم تین میزائل داغے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دیر البلح میں دو میزائل داغے جب کہ اسی مقام پر کچھ دیر قبل بھی بمباری کی گئی تھی۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگی طیاروں نے غزہ کے جنوب میں حماس کے متعدد اہداف پر بمباری کی ہے۔ان میں ایک تربیتی مرکز اور فوجی ڈھانچہ بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ صیہونی فوج نے غزہ پٹی کے شمال میں زمینی نگرانی کے ایک چیک پوائنٹ پر توپ سے گولہ باری کی۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں توپ خانے سے بمباری کی۔ تاہم اس بمباری کےنتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اتوار کی شام فلسطینی علاقے سے اسرائیل کے جنوبی علاقے کی جانب ایک راکٹ فائر کیا گیا تھا جس کے بعد وہاں فضائی حملے سے خبردار کرنے والے سائرن بج اُٹھے تھے اور سیکڑوں افراد بم حملے سے محفوظ رکھنے والی پناہ گاہوں کی جانب بھاگ دوڑے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button