پاکستان کی اہم خبریں

عالمی پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران مزید مضبوط ہو رہا ہے، وفاقی وزیر علی زیدی

برادر اسلامی ملک کیساتھ تعلقات کے حوالے سے کسی قسم کا دباؤ برداشت نھیں کریں گے

شیعت نیوز :عالمی پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے مختلف شعبوں میں کامیابیاں لائق تحسین ہیں۔برادر اسلامی ملک کیساتھ تعلقات کے حوالے سے کسی قسم کا دباؤ برداشت نھیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :پاک ایران تعلقات کو مضبوط بنانا ہماری خارجہ پالیسی کی اہم کارکردگی ہے، عمران خان

اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر سید علی زیدی نے کہا ہے کہ عالمی پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مظبوط اور مستحکم تعلقات ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔انقلاب اسلامی کی 41ویں سالگرہ کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور سید علی زیدی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام نے پابندیوں کے باوجود مختلف شعبوں سمیت شپنگ اور میری ٹائم میں اہم پیشرفت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اب خطے کے ممالک امریکا کے بجائےایران کیساتھ تعلقات میں اپناتحفظ دیکھیں گے، علامہ عابد الحسینی

سید علی زیدی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی استقامت و مزاحمت دوسرے ممالک کے لئے ایک مثال ہے اور پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دیرینہ تعلقات بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور ایران کےتاریخی رشتے ہیں،ایران ہی امریکا کا نشہ اتارے گا، جنرل (ر) اسلم بیگ

ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے تعلیمی، صنعتی، صحت اور دوسرے شعبوں میں ایرانی قوم کی کامیابیاں اسلامی انقلاب کی مرہون منت ہیں۔سید محمد علی حسینی نے کہا کہ فلسطین سمیت دنیا کی مظلوم اقوام کی حمایت اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کا بنیادی رکن ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان، پاک فوج کے سابق سربراہ مرزا اسلم بیگ اور سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button