اہم ترین خبریںپاکستان

ذیشان حیدر شمسی دوبارہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب

ایس یو سی کے مرکزی رہنما اور جے ایس او کی مجلس نظارت کے رکن علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے حلف لیا۔

شیعت نیوز: ذیشان حیدر شمسی دوبارہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب ہوگئے ، شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنماعلامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں: انقلاب اسلامی ایران کا بھی سب سے بڑا درس قرآن کی آفاتی تعلیمات کا نفاذہے، علامہ ساجد نقوی

تفصیلات کے مطابق شیعہ علماءکونسل پاکستان کی ذیلی طلبہ تنظیم جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (جے ایس او) کا مرکزی کنونشن جامعہ امام صادق ؑ جی نائن ٹو اسلام آباد میں منعقد ہوا ، کنونشن میں ملک بھر سے جے ایس او کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں: شہید قاسم سلیمانی کی شہرہ آفاق شخصیت نے دشمن کے دل میں مزید اضطراب ڈال دیا، راحیل عباس

کنونشن کے مختلف سیشنز سے شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ عارف حسین واحدی ، مرکزی رہنما علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی ، علامہ فرحت عباس جوادی ، سابق مرکزی صدر منور ساجدی، ڈاکٹر عون ساجد نقوی، اظہار بخاری ودیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے حرمین اہل بیت ؑ کادفاع کیاوقت پڑاتو مکہ اورمدینہ کا بھی دفاع کریں گے، علامہ ناظرتقوی

اجلاس کے اختتام پر جے ایس او کے اراکین نے کثرت رائے سے برادر ذیشان حیدر شمسی کو دوبارہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی صدر منتخب کرلیا جن سے ایس یو سی کے مرکزی رہنما اور جے ایس او کی مجلس نظارت کے رکن علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے حلف لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button