ناصران امامؑ فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام بھوجانی ہال میں یوم شہداء کا انعقاد
یوم شھداء میں علمائے کرام، خانوادہ شھداء اور مرد و خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی

شیعت نیوز : ناصران امامؑ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ یوم شہداء سے بزرگ عالم دین مولانا غلام عباس رئیسی اور مولانا حیات عباس نجفی نے خطاب کیا۔یوم شھداء میں علمائے کرام، خانوادہ شھداء اور مرد و خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی۔
یہ بھی پڑھیں :شہید کرمانی ؒ یکساں خلوص،معنویت اور جذبہ کے ساتھ آخر تک انقلابی رہے،علامہ احمد اقبال
اطلاعات کے مطابق ناصران امامؑ فاؤنڈیشن کیجانب سے شھید مظفر کرمانی اور ان کے باوفا ساتھی شھید نظیر حسین کی برسی اور سردار اسلام شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور دیگر شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالےسے بھوجانی حال سولجر بازار میں عظیم الشان یوم شھداء کا انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :شہدائے ملت نے معاشرے کو تاریک رات سے نکال کر روشن مستقبل عطا کیا، علامہ باقر زیدی
یوم شہداء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا غلام عباس رئیسی کا کہنا تھا کہ شہدائے ملت جعفریہ کے لہو کی تاثیر ہے کہ آج عالمی استعمار پاکستان کیخلاف جارحیت سے قاصر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کے ہزاروں فرزندوں قربانیاں دیتے ہوئے دشمن کو پیغام دیا کہ جب تک سرزمین پاکستان پر اہلبیتؑ رسولؐ کے ماننے والے موجود ہیں، دشمن کی مجال نھیں ہے کہ وہ ہمارے ملک کی جانب میلی آنکھ سے دیکھ سکے۔
یہ بھی پڑھیں :شہدائے مدافع حرم کا چہلم، 9 فروری کو نشتر پارک میں عظیم الشان اجتماع ہوگا،علامہ باقر زیدی
مولانا حیات عباس نجفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ملک و قوم پر جب بھی کبھی کوئی آزمائش آئی تو شیعان حیدر کرارؑ نے ملک کے دفاع کی خاطر ہر آول دستے کاکردار ادا کیا۔اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ منقب خواں شجاع رضوی نے بارگاہ شہداء میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔جبکہ پیام ولایت اسکاؤٹس و ناصران اسکاؤٹس نے شہداء کو سلامی بھی پیش کی۔