اہم ترین خبریںپاکستان

صدی کی ڈیل کا منصوبہ ناکام اور اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، علامہ راجہ ناصرعباس

امریکہ نے تیسری عالمی جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔تیسری عالمی جنگ سرمایہ دارانہ نظام کی خواہش بھی ہے اور ضرورت بھی

شیعت نیوز: فلسطین فاؤنڈیشن اور ادارہ مطالعات سیاسی کے زیر اہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ایک سمینار منعقد کیا گیا جس کا مقصد فلسطین سمیت دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت، عالم استکبار کی اسلام دشمن پالیسیوں اور قاسم سلیمانی و رفقا پر امریکی حملے کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔ سیمینارمیں ایم ڈلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس سمیت سیاسی ،مذہبی اور صحافتی شخصیات سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے نامور افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل قمر باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز اجلاس، دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کوناکام بنانے کا عزم

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امریکہ نے تیسری عالمی جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔تیسری عالمی جنگ سرمایہ دارانہ نظام کی خواہش بھی ہے اور ضرورت بھی۔صدی کی ڈیل کا منصوبہ ناکام اور اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 9فروری کو اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی چہلم مدافعان حرم اہل بیتؑ کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں،نثارفیضی

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا شاہ کے دور میں ایران امریکی سلامتی و مفادات کا اہم ستون تھا۔انقلاب ایران کے بعد امریکہ کا یہ ستون کمزور ہو گیا۔قاسم سلیمانی امریکہ کے اسلام دشمن عزائم کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تھے۔امریکہ سمجھتا تھا کہ قاسم سلیمانی کی شہادت لوگوں کو خوف و ہراس کا شکار کر دے گی لیکن جلد ہی اسے اپنی حماقت اور مغالطےکا احساس ہو گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:شہید قاسم سلیمانی نے جو راہ کھولی ہے، اس نے ہماری ذمہ داریاں بہت بڑھا دی ہیں، علامہ مرتضیٰ زیدی

ان مزید کہنا تھا کہ  قاسم سلیمانی ایک مزاحمت ایک عہد کا نام ہے جسے تاریخ میں سنہری الفاظ سے لکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صدی کی ڈیل کے نام پر فلسطینی عوام کو دھوکا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button