شہدائے مدافعانِ حرم کی یاد میں آئی ایس او کی جانب سے تصویری نمائش کا انعقاد
تصویری نمائش میں مولانا فاضل موسوی اور معروف نوحہ خواں شادمان رضا کی خصوصی شرکت

شیعت نیوز :شہدائے مدافعانِ حرم کی کی یاد میں لگائی گئی تصویری نمائش میں امریکہ سے تشریف لائے ہوئے معروف عالم دین مولانا سید فاضل موسوی اور معروف نوحہ خواں شادمان رضا نے خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں :شیعہ جماعتوں کا شھید قاسم سلیمانی کا چہلم 9 فروری کو نشتر پارک میں منعقد کرنے کا اعلان
اطلاعات کے مطابق ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعتوں کی جانب سے 9 فروری کو نشتر پارک کراچی میں چہلمِ شہدائے مدافعانِ حرمِ اہلبیت علیہم السلام کی تشہیری مہم کے حوالے سے آئی ایس او کراچی ڈویژن کی جانب سے مسجد و امام بارگاہ آل عباء گلبرگ میں عشرۂ مجالسِ ایام فاطمیہؑ کے موقع پر شہدائے مدافعان حرم کی تصویری نمائش لگائی گئی۔تصویری نمائش میں امریکہ سے تشریف لائے معروف عالم دین مولانا سید فاضل موسوی، معروف نوحہ خواں شادمان رضا نے خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں :شہدائے مدافع حرم کا چہلم، 9 فروری کو نشتر پارک میں عظیم الشان اجتماع ہوگا،علامہ باقر زیدی
تصویری نمائش میں شریک آئی ایس کراچی ڈویژن کے نائب صدر بابر حسین، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہ نواز، ڈویژنل محبین انچارج مہدی عابدی سمیت سابق تنظیمی زمہ داران اور عوام نے شہدائے مدافعان حرم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکی جارحیت کے نتیجے میں عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار جنرل قاسم سلیمانی ، مجاہد ابو مہدی المہندس کی شھادت خطے سے امریکی انخلاء اور اسرائیل کی نابودی کا آغاز ہے۔
یہ بھی پڑھیں :9فروری کونشترپارک میں شہید قاسم سلیمانی کا چہلم،امریکا کے خلاف تاریخی اجتماع ہوگا، علامہ ناظرتقوی
یادرہے کہ شہید حاج قاسم سلیمانی، شہید ابومہدی المہندس کے چہلم کی مناسبت سے ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعتوں کے زیراہتمام 9 فروری کو نشتر پارک کراچی میں عظیم الشان اجتماع منعقد کیا جا رہا ہے ہے، جس کی تشہیری مہم زور و شور سے جاری ہے۔