پاکستان

شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور غاصب بھارت حکومت کیخلاف مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد

شیعت نیوز :شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے اسلام آباد، راولپنڈی، مظفر آبا، کوئٹہ، پشاور، لاہور،کراچی سمیت ملک بھر میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور غاصب بھارت حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں۔

یہ بھی پڑھیں :ہم ہر قیمت پر ثابت قدمی سے اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں، آرمی چیف

اطلاعات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے دن کی مناسبت سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی ملتان،کوئٹہ،پشاور سمیت ملک بھر میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور غاصب بھارت حکومت کے خلاف بھرپور مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :5فروری کوتاریخ میں مزاحمت کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا، علامہ امین شہیدی

اپنے پیغام میں علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر ،کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے اورمسئلہ کشمیر کے مستقل حل کےلئے اُمت مسلمہ کو یکساں موقف اختیار کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :مسئلہ کشمیر ،کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے ، علامہ ساجدعلی نقوی

علامہ سید ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی اور ان کے موقف کی ترجمانی پاکستانی قوم کی ذمہ داری اور عدل و انصاف کا تقاضا ہے لہذا اس ذمہ داری کی ادائیگی کے لئے ہم 5 فروری کو اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے ” یوم یکجہتی کشمیر“ منارہے ہیں۔مظلوم کشمیری مسلمان نصف صدی سے زائد بھارتی ظلم و بربریت کا شکار ہیں ۔ جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر سے وابستہ ہے،مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کےلئے حکومت پاکستان سفارتی محاذ پرمزید موثر کردار ادا کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button