پاکستان

شہدائے کشمیر و فلسطین کی یاد میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب اور چراغاں

شرکاء کی جانب سے بھارتی و امریکی پرچم بھی نظر آتش کئے گئے

شیعت نیوز :شہدائے کشمیر و فلسطین کی یاد میں منعقدہ دعائیہ تقریب اور چراغاں میں مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء کی جانب سے بھارت اور امریکہ کے پرچم نظر آتش کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :کشمیری عوام سے حق آزادی کوئی نہیں چھین سکتا،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

اطلاعات کے مطابق 5 فروری یوم کشمیر کی مناسبت سے صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے زیر اہتمام خراسان روڈ سولجر بازار پر دعائیہ تقریب بیاد شہدائے کشمیر و فلسطین کا انعقاد کیا گیا۔دعائیہ تقریب میں معروف اہلسنت اسکا لر علامہ منظر الحق تھانوی، سابق رکن صوبائی اسمبلی قمر عباس رضوی ، پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء صاحبزادہ ثاقب نواشی، عطا الرحمٰن ہاشمی، چیئرمین آل پاکستان سنی تحریک مطلو ب اعوان ، پاکستان فلاح پارٹی کے رہنماء جنید منشی نے خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام تنہا نہیں پوری پاکستانی قوم آپ کیساتھ ہے، زہرانقوی

دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء ناصر حسینی کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی جانب سے ہندوستان میں این آر سی کا متنازعہ قانون رائج کرنا دراصل عالمی اداروں باالخصوص اقوام متحدہ کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانا ہے۔ علامہ منظر الحق تھانوی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حوالے سے پاکستان کے شیعہ و سنی عوام سمیت پوری امت مسلمہ ایک پیج پر ہیں۔آل پاکستان سنی تحریک کے مطلو ب اعوان کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ اور ہماری جان ہے، اور ہم کشمیری عوام کے خلاف بھارتی ظلم و بربریت کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ دعائیہ تقریب کے اختتام پر کشمیر، فلسطین اور پاکستان کے شہداء کی یاد میں شمیں روشن کی گئیں جبکہ امریکہ اور بھارت کے پرچموں کو بھی نظر آتش کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button