اہم ترین خبریںمشرق وسطی

بحرین، ظلم کی انتہا، جیل میں ایذائیں، نوجوان شہید

شیعت نیوز:بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جیل میں ایک نوجوان کی ایذائیں اور علاج کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے شہادت واقع ہوگئی ۔

العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سید کاظم عباس کو 2015 میں بحرین ائیرپورٹ پر حراست میں لیا گیا اور غیر قانونی سرگرمیوں کے جھوٹے الزام میں دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

بحرین کا یہ مجاہد جوان، جیل میں بہت زیادہ ایذائیں دیئے جانے، کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے اور علاج کی سہولت نہ ملنے کی وجہ سے شہید ہوگیا ۔
بحرین کی الوفاق پارٹی ملک میں سیاسی قیدیوں کی آزادی کے لئے تمام بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے فورا اقدامات کرنے کی بارہا اپیل کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ بحرین 2011 میں عوامی تحریک کا آغاز ہونے کے بعد سے اس ملک میں تقریبا 5000 ہزار افراد اظہار آزادی بیان کی وجہ سے جیل میں قید ہیں۔

بحرین کے عوام اپنے ملک میں آزادی، انصاف کے قیام، امتیازات سے دوری اور عوام کی جانب سے منتخب حکومت کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن آل خلیفہ حکومت، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مدد سے بحرین میں عوامی تحریک کی سرکوبی کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button