پاکستان

سانحہ سہون میں ملوث تکفیری دہشت گردوں کی عدم گرفتاری سوالیہ نشان ہے،علامہ باقر زیدی

14فروری کو شہدائے سہون کی برسی کے موقع پرعظیم الشان شب شہداء کا انعقاد کیا جائے گا

شیعت نیوز :سانحہ سہون میں 100 سے زائد معصوم انسانوں کا خون بہانے والے تکفیری دہشت گردوں نے ثابت کردیا کہ ان درندوں کا دین اسلام سے دور دور تک کوئی تعلق نھیں۔

یہ بھی پڑھیں :دورحاضر کی یزیدیت کا مقابلہ کرنے کیلئےحضرت فاطمہ الزہرا ؑکی تعلیمات پر عمل کرنا واجب ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

اطلاعات کے مطابق علامہ باقر زیدی نے کہا ہے کہ سانحہ سہون سمیت دیگر سانحات میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کی عدم گرفتاری نے صوبائی حکومت کے بلند و بانگ دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ شہدائے سہون کی تیسری برسی کی مناسبت سے 14 فروری کو مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام عظیم الشان شب شہداء کا انعقاد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :امت مسلمہ کا اتحاد خطے سے عالمی سامراج کے خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، علامہ باقر زیدی

علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کاروائی میں ایک بڑی رکاوٹ سیاسی جماعتوں میں موجود ان دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں کہ جو ان تکفیری درندوں کے خلاف کاروائی نھیں ہونے دیتے۔علامہ سید باقر عباس زیدی نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شہداء کے وارثان سے کئے ہوئے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے سہون، شکارپور،جیکب آباد اور کراچی کے سانحات میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کیخلاف کاروائی کرے۔

یہ بھی پڑھیں :وطن عزیز پاکستان کی سالمیت مشرق وسطیٰ کے امن سے مشروط ہے، علامہ سید احمد اقبال

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء صوبائی رہنماء علامہ دوست علی سعیدی، یعقوب حسینی، صابر کربلائی، ضلعی رہنماء ایڈوکیٹ رحمان رضا، سید صفدر عباس، آغا ندیم جعفری، علامہ گل حسن مرتضوی، غلام نبی مغل اور محمد جمن سولنگی بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button