اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام، مغربی حلب میں فوج کی پیشرفت جاری، شیعہ آبادی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

شیعت نیوز:شامی فوج نے صوبہ کے جنوب مغربی علاقے میں واقع الحمیرہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

شامی فوج نے اسی طرح جنوب مغربی حلب میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں اپنی پوزیشن مضبوط کیا اور دہشت گردوں کے قبضے والے علاقوں پر شدید حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان علاقوں پر نصرہ فرنٹ اور دیگر دہشت گرد گروہوں کا قبضہ ہے۔

شام کی فوج نے مشرقی حلب کے تادف-الباب علاقے پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ شامی فوج نے اس کاروائی میں توپخانوں اور میزائلوں کا استعمال کیا۔

شام کے سرکاری ٹی وی چینل الاخباریہ نے مغرب حلب میں دہشت گردوں کی پیشرفت پر مبنی خبروں کی تردید کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے تین کاربموں سے مغربی حلب کے الزہراء قصبے پر حملہ کیا تھا۔ نیو حلب اور الزہراء علاقوں پر دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ نے راکٹوں اور مارٹر گولوں سے حملے کئے لیکن شامی فوج نے دہشت گردوں کے حملوں کا دندان شکن جواب دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button