مقبوضہ فلسطین

غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری، گیارہ فلسطینی زخمی

شیعت نیوز:علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 11 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کی شام اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے شمالی اور جنوبی غزہ میں مختلف فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے مرکز پر بمباری کی جس کے نتیجے میں گیارہ فلسطینی زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں توپ خانے سے ایک فلسطینی مزاحمتی رصدگاہ پر گولہ باری کی تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا تھاکہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کے قریب اشکول کے مقام پر تین ھاون راکٹ داغے۔

ادھر شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں جبالیا کے مقام پر دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔

دوسری طرف غزہ کی پٹی میں چند ماہ قبل اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی بچہ دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق 15 سالہ علاء ھانی حمادہ العباسی چند ماہ قبل غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں حق واپسی ریلیوں میں شرکت کے دوران اسرائیلی فوج کی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔ اسے اسپتال داخل کیا گیا جہاں وہ گذشتہ شام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button