اہم ترین خبریںپاکستان

مودی کی جابرانہ پالیسیاں بھارت کو مزید ٹکڑوں میں تقسیم کر دیں گی ، علامہ عبد الخالق اسدی

5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائیں اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کیلئے ریلیاں نکالی جائیں۔

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے پورے صوبے کے یونٹ ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائیں اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کیلئے ریلیاں نکالی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی خیبرپختونخواہ کی ٹانک میں کاروائی،کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 دہشتگرد جہنم واصل

لاہور میں صوبائی کابینہ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے بھارت کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے، نام نہاد شہریت کا متنازع بل بھارتی شہریوں پر عذاب بن کر ٹوٹا ہے، جو بھارت کے ہر شہر میں احتجاج کا باعث بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی یہی جابرانہ پالیسیاں بھارت کو مزید ٹکڑوں میں تقسیم کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 4 ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا ہے، کشمیری عوام کو بھارتی فوج نے محصور کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عراقی حکومت اور عوامی مزاحمتی فورسز کیطرف سے امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملے کی مذمت

علامہ عبد الخالق اسدی نے کہا کہ پاکستانی حکمران امریکی صدر کے جھانسے میں نہ آئیں، وہ محض کشمیر ایشو پر ثالثی کی صرف باتیں کرکے وقت گزاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائی بہت جلد آزاد فضا میں سانس لیں گے اور کشمیر بہت جلد پاکستان کا حصہ بن جائے گا۔ انہوں نے کہا مودی نے جس گھٹن میں کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے، اس گھٹن نے ایک لاوے کی صورت میں پھٹنا ہے جس میں مودی سرکاری خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بغداد اور واشنگٹن عراق سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کیلئے جلد از جلد اتفاق کریں، روس

انہوں نے تمام یونٹس کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ 5 فروری کو خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جائے، سیمینارز میں کشمیریوں کی جدو جہد آزادی پر روشنی ڈالی جائے اور عالمی برداری کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مبذول کروائی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button