اہم ترین خبریںپاکستان

ملتان، گستاخ ِ امام مہدی ؑ اسامہ موچی ملعون کے خلاف احتجاجی ریلی ، پھانسی کا مطالبہ

علامہ غلام مصطفیٰ انصاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اور ایف آئی اے انتظامیہ امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے

شیعت نیوز: فرزند رسول اکرم ؐحضرت امام مہدی علیہ السلام کی شان میں کبیروالا کے نواحی علاقے بڑجھ سرگانہ میں اسامہ موچی ملعون کی جانب سے  ہونے والی گستاخی کے خلاف امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے چوک کمہاراں والا تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، مولانا غلام جعفر انصاری، مولانا فرمان علی روحانی، سید ندیم عباس کاظمی نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے ہر دور کی یزیدیت کے سامنے پوری جرات کے ساتھ کلمہ حق بلند کیا،علامہ راجہ ناصرعباس

ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے، جن پر امام مہدی علیہ السلام کی شان میں ہونے والی گستاخی کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء نے گستاخ امام مہدی علیہ السلام عبدالستار جمالی اور اسامہ موچی ملعون کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کالعدم لشکر جھنگوی کےنشانے پر، دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام مصطفیٰ انصاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اور ایف آئی اے انتظامیہ امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے، ابھی تک ملعون سے کوئی برآمدگی نہیں کرائی جاسکی۔

یہ بھی پڑھیں: جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی باحفاظت بازیابی تک چین سے نھیں بیٹھیں گے، عارف حسین الجانی

اُنہوں نے کہا کہ حکومت وقت ہمارا امتحان نہ لے، ہم کٹ تو سکتے ہیں لیکن امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو معاف نہیں کرسکتے۔ اُنہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے سرعام پھانسی دی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button