پاکستان

شہید علامہ ضیاء الدین رضوی کی 15ویں برسی کی مناسبت سے عظیم الشان تعزیتی اجتماع

علماء، سیاسی، مذہبی، سماجی شخصیات، اکابرین سمیت ہزاروں کی تعداد میں مومنین کی شرکت

شیعت نیوز :شہید علامہ ضیاء الدین رضوی اور ان کے دیگر رفقاء کی 15 ویں برسی کی مناسبت سے مرکزی جامع امامیہ مسجد گلگت میں عظیم الشان تعزیتی اجتماع منعقد ہوا، گلگت بلتستان بھر سے علماء، سیاسی، مذہبی، سماجی شخصیات، اکابرین سمیت ہزاروں کی تعداد میں مومنین کی شرکت۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم حالیہ طوفانی برفباری سے مشکلات کے شکار عوام کو خصوصی گرانٹ کا اعلان کریں، آغا علی رضوی

اطلاعات کے مطابق شہید علامہ ضیاء الدین رضوی کی 15ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل آغا سید علی رضوی نےکہا کہ عالمی استعماری طاقتیں گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان میں فرقہ واریت کو فروغ دیکر شیعہ سنی وحدت کو نقصان پہنچا کراپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے حوالے سے سرگرم ہیں۔انہوں نے گلگت بلستان کے شیعہ و سنی عوام کو خبردار کیا کہ وہ کسی بھی بیرونی ایجنڈے کا حصہ نہ بنیں۔

یہ بھی پڑھیں :مرکزی امامیہ کونسل گلگت کے زیر اہتمام عظیم الشان امریکہ مردہ باد ریلی

اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے رہنماء شیخ مرزا علی نے کہا کہ عالم اسلام کے خلاف صف آراء عالمی سامراجی طاقتوں کے لئے شیعت ایک چیلنج بن چکی ہیں۔آج کشمیر، فلسطین، یمن، بحرین اور شام و عراق کو درپیش مسائل کے حوالے سے ملت تشیع کا عملی کردار انتاہئی اہمیت کا حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران کے خلاف پاکستان کی سرزمین استعمال ہوئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے، ایم ڈبلیوایم جی بی

رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی نے شہید آغا ضیاء الدین رضوی کیس میں نامزد تکفیری دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ کی جانب سے نصاب تعلیم کے مطالبے کو حل اور تعلیمی نصاب سے متنازعہ مواد کو فوری طرف پر ہٹایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button