پاکستانشہید قاسم سلیمانی (SQS)

عالمی دہشتگرد امریکہ کا قاسم سلیمانی پر حملہ عالم اسلام کیخلاف اعلان جنگ ہے، لیاقت بلوچ

امریکہ و اسرائیل کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل بنا کر دہشتگردی سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے

شیعت نیوز :عالمی دہشتگرد امریکہ کی جانب سے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی پر کیا گیا میزائل حملہ عالم اسلام کے خلاف اعلان جنگ ہے۔مسلم ممالک عالمی دہشتگرد امریکہ و اسرائیل کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنا کر دہشت گردی سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :شہید قاسم سلیمانی کے خون کا بدلہ ہزاروں قاسم سلیمانی لیں گے

اطلاعات کے مطابق لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عالمی دہشتگرد امریکہ کی جانب سے سپاہ قدس کے کمانڈر سردار قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہند اور ان کے دیگر ساتھیوں پر کیا گیا میزائل حملہ دراصل عالم اسلام کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے نائب صدر اور جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مشہد مقدس میں پاکستانی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کیجانب سے عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار کو رات کی تاریکی میں نشانہ بنایا جانا اس امر کی نشاندی کرتا ہے کہ امریکہ ایک بزدل اور سفاک دشمن ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا وفد لیاقت بلوچ کی سربراہی میں مشہد مقدس پہنچ گیا

لیاقت بلوچ نے کہا کہ شیطان بزرگ امریکہ، اسرائیل اور بھارت سمیت دیگر سامراجی طاقتوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے تمام عالم اسلام کو متحد ہو کر عملی اقدامات کرنا پوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کو متحد کرنے کے حوالے سے کوالالمپور کانفرنس بہترین موقع تھا کہ جس کو عمران خان نے گنوا کر سنگین غلطی کی۔

یہ بھی پڑھیں :ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سےشیعہ سنی علماومشائخ کا وفد قاسم سلیمانی کی تعزیت کیلئے ایران روانہ

یاد رہے کہ لیاقت بلوچ کی سربراہی میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد دورہ ایران کے سلسلے میں گزشتہ روز مشہد مقدس پہنچا تھا ۔ وفد نے امام رضاؑ روضہ اقدس پر حاضری دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button