پاکستان

امت مسلمہ کا اتحاد خطے سے عالمی سامراج کے خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، علامہ باقر زیدی

مسلم ممالک متحد ہوجائیں تو امریکہ، اسرائیل اور بھارت کا خاتمہ یقینی ہے

شیعت نیوز :امت مسلمہ کا اتحاد خطے میں موجود سامراجی طاقتوں خصوصاً امریکی، اسرائیلی و بھارتی عزائم کے خلاف ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔مسلم ممالک متحد ہوجائیں تو امریکہ، اسرائیل اور بھارت کا خاتمہ یقینی ہے

یہ بھی پڑھیں :سردار مقاومت جنرل قاسم سلیمانی عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار تھے،علامہ باقر زیدی

اطلاعات کے مطابق علامہ سید باقر زیدی نے کہا ہے کہ آج ماضی کی نسبت امت مسلمہ کا اتحاد موجودہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے شیعہ و سنی علماء ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے مذہبی جنونیت کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔صوبائی سیکریٹریٹ سولجر بازار سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں اور پاکستان کے ہزاروں شیعہ و سنی عوام نے اپنا لہو بہا کر سفاک دہشتگردوں کو شکس فاش دیتے ہوئے ملک میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کوئٹہ میں مسجد پر حملہ ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کے مترادف ہے،علامہ باقر زیدی

علامہ باقر زیدی کا کہنا تھا کہ کشمیر،فلسطین،یمن،بحرین اور شام و عراق میں دہشتگردانہ کاروائیوں کے خلاف چند مسلم ممالک کے علاوہ کسی اور ملک نے عملی کردار ادا نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر جن ممالک نے پاکستان کا ساتھ دیا، آج ان ممالک کو ہمارے حکمران پیٹھ دکھائے بیٹھے ہیں۔علامہ سید باقر عباس زیدی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بیرونی مفادات کی بجاآوری کے بجائے موجودہ عالمی صورتحال خصوصاً ایران امریکہ کشیدگی کے حوالے سے حکومت اور پوری قوم کی جانب سے واضع اور جراتمندانہ موقف پیش کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button