پاکستان

امریکہ مخالف ریلی کے لاکھوں شرکاء نے امریکہ سے نفرت کا اظہار کیا، علامہ عبدالخالق اسدی

مردہ باد امریکہ ریلی کے فقیدالمثال انعقاد پر لاہور کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

شیعت نیوز :امریکہ مخالف ریلی کے لاکھوں شیعہ و سنی شرکاء نے امریکی سامراج کو یہ واضع پیغام دے دیا کہ پاکستان کے شیعہ و سنی عوام ارض پاک کو کسی صورت امریکہ کی کالونی نھیں بننے دیں گے۔مردہ باد امریکہ ریلی کے فقیدالمثال انعقاد پر لاہور کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور میں امریکی قونصلیٹ پر شیعہ جماعتوں کی مشترکہ مردہ باد امریکہ ریلی

اطلاعات کے مطابق علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ لاہور میں امریکہ مخالف ریلی میں لاکھوں شیعہ و سنی عوام نے شرکت کر کے شیطان بزرگ امریکہ سے اپنی بدترین نفرت کا اظہار کیا۔لاہور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کے مشترکہ پلیٹ فارم ’’اتحاد امت فورم‘‘ کے زیراہتمام لاہور میں منعقدہ مردہ باد امریکہ ریلی میں شریک شیعہ و سنی علمائے کرام،قائدین اور عوام نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ پاکستانی سرزمین کسی بھی صورت امریکی مفادات کے لئے استعمال نھیں ہونے دیا جائے گا۔

یہ بھی ہڑھیں :حسینی جوانوں کا خوف، امریکی قونصل خانے پر 6 ہزار پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت کا واحد ہدف عالم اسلام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کے مظلوم اور نہتے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، اسرائیل نے فلسطین کے عوام پر زندگی تنگ کر دی ہے جبکہ امریکہ کا ہدف پوری امت مسلمہ ہے، امریکہ کو جب موقعہ ملا اس نے مسلمانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی کی فضاءاللہ اللہ اکبر ۔۔۔۔۔امریکا شیطان الاکبر کےنعروں سے گونج اٹھی

انھوں نے مزید کہا کہ یہود و نصاریٰ عالم اسلام کے کھلے دشمن ہیں اور تمام مسلمانوں کو ان سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button