اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان کے دھشتگرد تکفیری اثاثے وزیر دفاع کی آغوش میں۔۔ کیا ایسے بنے گا محفوظ پاکستان ؟؟

ریاستی اداروں کو چاہئے کہ ان درندہ صفت تکفیری دہشت گردوں کو مزید قومی اثاثہ بنانے سے گریز کریں اور انہیں قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچائیں

شیعت نیوز: کالعدم سپاہ صحابہ/لشکر جھنگوی خیبرپختونخوا کے صدراور بدنام زمانہ تکفیری دھشتگرد عطاءمحمد دیشانی کی وزیر دفاع پرویز خٹک کے ساتھ ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر نشرہونے کے بعد شدید تنقید اور برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا فارسی ٹوئٹ اس پاکیزہ زبان کی توہین ہے، ترجمانی ایرانی وزارت خارجہ

سوشل میڈیا صارفین نے ایک انتہائی اہم حکومتی وزیر کے ساتھ ملاقات اور تصاویر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے دہشت گرد تکفیری اثاثے وزیر دفاع کی آغوش میں۔۔۔ کیا ایسے بنے گا محفوظ پاکستان ؟؟

یہ بھی پڑھیں: اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے،شاہ محمودکی ایرانی صدرکو یقین دہانی

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سینکڑوں شیعیان حیدر کرارؑ اور اہل سنت علماءواکابرین اور فوجی جوانوں کے قتل عام میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے صوبائی صدر عطاءمحمد دیشانی کی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور موجودہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کےساتھ ان کے دفتر میں ملاقات ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: شہید قاسم سلیمانی پر حملے میں اسرائیل نے کی امریکہ کی معاونت

ذرائع کے مطابق ہزاروں بے گناہ پاکستانیوں کے قاتل تکفیری دہشت گردوں کے سرغنہ کی اعلیٰ حکومتی شخصیت کے ساتھ ملاقات نے جہاں نیشنل ایکشن پلان کو مشکوک بنادیا ہے وہاں ایف اے ٹی ایف کے دباؤ کے باوجود ان ملک دشمن عناصرکی حکومتی پشت پناہی کو بھی بے نقاب کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: القدس بریگیڈ کے سربراہ قاسم سلیمانی ہمارے قریبی اور ہمدرد دوست تھے،جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ

ریاستی اداروں کو چاہئے کہ ان درندہ صفت تکفیری دہشت گردوں کو مزید قومی اثاثہ بنانے سے گریز کریں اور انہیں قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچائیں ۔تاکہ ستر ہزار سے زائد شہدائے پاکستان کے پسماندگان کو سکون حاصل ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button