اہم ترین خبریںایران

ایران میں حکومت مخالف احتجاج کا ماسٹر مائنڈ برطانوی سفیر گرفتار

شرپسندوں کی جانب سے شھید حاج قاسم سیلمانی و رھبر معظم کی تصویر کی بے حرمتی کی اور نظام مخالف نعرے بازی کی گئی

شیعت نیوز: برطانوی سفیر تہران میں ہونے والے نظام مخالف مظاہرے کے دوران گرفتار۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز ایران میں نظام مخالف قوتوں کیجانب تھران میں احتجاجی مظاھرے کے دوران برطانوی سفیر رابرٹ مک ایر کو گرفتار کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: القدس بریگیڈ کے سربراہ قاسم سلیمانی ہمارے قریبی اور ہمدرد دوست تھے،جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ

سکیورٹی حکام کے مطابق برطانوی سفیر جوکہ اپنی شناخت چھپائے مظاھرین کے درمیان موجود تھا اور وہاں احتجاج کی فلمبرداری اور مظاھرین سے انٹرویوز لے رہا تھا، گزشتہ روز چند شرپسند طلاب کیجانب سے امیر کبیر یونیورسٹی کے باہر یوکرائن طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں سے اظھار یکجہتی کیلئے تعزیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جوکہ دیکھتے ہی دیکھتے ایک نظام مخالف احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے امریکہ کو فوری طور پر منہ توڑ جواب دے کر باعزت قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے، صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

شرپسندوں کی جانب سے شھید حاج قاسم سیلمانی و رھبر معظم کی تصویر کی بے حرمتی کی اور نظام مخالف نعرے بازی کی گئی۔مظاھرے کے فوراً بعدہی امریکی صدر نے ٹوئیٹر پر پیغام میں ان احتجاجی مظاہروں کو سراہا اور حمایت کا اعلان کیا۔ ان احتجاجی مظاہروں کو مغربی میڈیا اور سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ منتشر بھی کیا گیا۔

 

مماثل خبریں

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: شہریار آفریدی کی اچانک ایرانی سفارتخانے آمدقاسم سلیمانی کیلئےاپنےتاثرات سے سب کوحیران کردیا

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: حسینی جوانوں کا خوف، امریکی قونصل خانے پر 6 ہزار پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے

 

متعلقہ مضامین

Back to top button