اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریںشہید قاسم سلیمانی (SQS)

شہریار آفریدی کی اچانک ایرانی سفارتخانے آمدقاسم سلیمانی کیلئےاپنےتاثرات سے سب کوحیران کردیا

شہید قاسم سلیمانی کے بارے میں قیمتی خیالات نے پوری قوم کو جہاں حیرت میں مبتلا کیا ہے وہیں موجودہ حکومت کو آئینہ بھی دکھایا ہے

شیعت نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر مملکت برائے سفران شہریار خان آفریدی نے اچانک ایرانی سفارت خانے پہنچ کر اور سردار لشکر اسلام حاج قاسم سلیمانی ؒ کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کرکے سب کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی فضائی حملے میں شہید ہونے والےایرانی فوجی کمانڈر اور داعش کیلئے ننگی تلوار سمجھے جانے والے جنرل قاسم سلیمانی ؒ کی تعزیت کیلئے وفاقی وزیر مملکت برائے سفران شہریار خان آفریدی اسلام آباد میں قائم ایرانی سفارت خانے پہنچے ۔اس موقع پر انہوں نے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی سے ملاقات کی اور ان سے جنرل قاسم سلیمانی ؒ کی شہادت پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: صد رپاکستان کی ایرانی سفیر سے ملاقات ، قاسم سلیمانی کی شہادت اور تہران میں طیارہ حادثہ پر اظہار تعزیت

بعد ازاں سفارت خانے میں موجود تعزیتی کتاب میںانگریزی زبان میں اپنے تاثرات درج کرنے کے بعد ایرانی سفیر کے سامنے اپنے تاثرات پڑھ کرسناتے ہوئے کہاکہ جنرل قاسم سلیمانی ؒ کی شہادت مادر وطن کے ایک قابل بیٹے اور فوجی جنرل کی شہادت ہے جنہوں نے اپنی مادر وطن کیلئے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا،خدا ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایک دن ہم سب نے اس دنیا کو چھوڑ جانا ہے ۔ میں یقین رکھتاہوں کہ جنہوں نے اپنی جان خدا، اپنی قوم اور انسانیت کیلئے قربان کی وہ ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتے ہیں کیوں یہ سیرت امام حسین ؑ ہے ۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے ایک ہفتہ گذر جانے کے باوجود بیرونی دباؤ یا خوف کے باعث بغدادمیں امریکی حملے اور اس حملے کے نتیجے میں جنرل قاسم سلیمانی ؒ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تاحال کوئی تعزیتی یا مذمتی بیان جاری نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ایرانی قونصلیٹ پہنچ گئے،سردار قاسم سلیمانی کی شھادت پر تعزیت

اس صورت حال میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر مملکت شہریار خان آفریدی کی اچانک ایرانی قونصلیٹ آمداور ان کے شہید قاسم سلیمانی کے بارے میں قیمتی خیالات نے پوری قوم کو جہاں حیرت میں مبتلا کیا ہے وہیں موجودہ حکومت کو آئینہ بھی دکھایا ہے ، یہاں یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ شہریار آفریدی سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ واحد سرکاری شخصیت تھے جنہوں نے باقائدہ طور پر ایرانی قونصلیٹ جنرل سے جاکر تعزیت اور امریکی حملے پر مذمت کا اظہارکیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button