ڈیرہ اسماعیل خان ، شیعہ تنظیمات کی قاسم سلیمانی کی شہادت پر امریکا کے خلاف مشترکہ احتجاجی ریلی
احتجاجی ریلی سرکلر روڈ پہ پہنچ کر احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہو گئی۔ جس کی وجہ سے دونوں اطراف میں ٹریفک کی طویل قطاریں لگ گئیں

شیعت نیوز:امریکی حملے کے نتیجے میں سردار لشکر اسلام حاج قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاءکی شہادت پر شیطان بزرگ کے خلاف پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی نماز جمعہ کے بعد شہریوں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ، جن میں امریکہ، اسرائیل اور ان کے جنگی اتحادیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور ان تمام ممالک کو عالم اسلام کا حقیقی ترجمان قرار دیا گیا کہ جو عالمی دہشتگرد امریکہ کے خلاف خم ٹھونک کر میدان میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے وفدکی قونصلیٹ جنرل ایران سے ملاقات ، امریکی جارحیت کی مذمت اور قاسم سلیمانی کی شہادت پراظہارمذمت
ڈیرہ اسماعیل خان میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے مشترکہ طور پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی نماز جمعہ کے بعد مسجد و امام بارگاہ امام زمان (ع) کوٹلی امام حسین (ع) سے برآمد ہوئی۔ ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار سردار قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاء کو خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں عصر حاضر میں نمانہ عمل قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی جماعت اہل سنت کا قاسم سلیمانی کی شہادت اور امریکی حملے کے خلاف یوم احتجاج منانے کا اعلان
احتجاجی ریلی سرکلر روڈ پہ پہنچ کر احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہو گئی۔ جس کی وجہ سے دونوں اطراف میں ٹریفک کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید سردار قاسم سلیمانی پہ امریکی حملہ تمام تر عالمی، جنگی قوانین و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے، اقوام عالم کو امریکی جارحیت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا چاہیئے۔